کلمہ طیبہ کا ورد کرتے وقت ہر بار درود پڑھنا
:سوال
کلمہ طیبہ شریف جب ورد کر کے پڑھا جائے تو اس میں کلمہ پر جب بھی نام نامی حضور اقدس صلعم (صلی اللّٰہ علیہ وسلم) کا آئے درود پڑھنا چاہئے یا ایک مرتبہ جبکہ جلسہ ختم کرے؟
:جواب
جواب مسئلہ سے پہلے ایک بہت ضروری مسئلہ معلوم کیجئے سوال میں نام پاک حضور اقدس صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کے ساتھ بجائے صلی اللہ تعالٰی علیہ و سلم ( صلعم ) لکھا ہے، یہ جہالت آج کل بہت جلد بازوں میں رائج ہے، کوئی صلعم لکھتا ہے کوئی عم کوئی ص، اور یہ سب بیہودہ ومکروہ سخت نا پسند و موجب محرومی شدید ہے اس سے بہت سخت احتراز چاہئے اگر تحریر میں ہزار جگہ نام پاک حضور اقدس صلی اللہ تعالی علیہ وسلم آئے ہر جگہ پورا صلی اللہ تعل لی علیہ وسلم لکھا جائے ہرگز ہرگز کہیں صلعم وغیرہ نہ ہو، علماء نے اس سے سخت ممانعت فرمائی ہے یہاں تک کہ بعض کتابوں میں تو بہت اشد حکم لکھ دیا ہے۔
اب جواب مسئلہ لیجئے نام پاک حضور پرنورسید دو عالم صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وسلم مختلف جلسوں میں جتنے بارلے یا سنے ہر بار درود شریف پڑھنا واجب ہے اگر نہ پڑھے گا گنہگار ہوگا اور سخت وعیدوں میں گرفتار۔ 
مزید پڑھیں:فرض نماز میں بعد سلام امام کا قبلہ رو بیٹھے رہنا کیسا؟
ہاں اس میں اختلاف ہے کہ اگر ایک ہی جلسہ میں چند بار نام پاک لیا یا سنا تو ہر بار واجب ہے یا ایک بارکافی اور ہر بارمستحب ہے، بہت علما قول اول کی طرف گئے ہیں ان کے نزدیک ایک جلسہ میں ہزار بار کلمہ شریف پڑھے تو ہر بار درود شریف بھی پڑھتا جائے اگر ایک بار بھی چھوڑا گنہگار ہوا۔
 دیگر علما نے بنظر آسانی امت قول دوم اختیار کیا ان کے نزدیک ایک جلسہ میں ایک بار درود ادائے واجب کے لئے کفایت کرے گا زیادہ کے ترک سے گنہگار نہ ہوگا مگر ثواب عظیم و فضل جسیم سے بیشک محروم رہا۔
بہر حال مناسب یہی ہے کہ ہر بار صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کہتا جائے کہ ایسی چیز جس کے کرنے میں بالاتفاق بڑی بڑی رحمتیں برکتیں اور نہ کرنے میں بلاشبہ بڑے فضل سے محرومی اور ایک مذہب قوی پر گناہ و معصیت عاقل کا کام نہیں کہ اسے ترک کرے۔

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر6، صفحہ نمبر 221

READ MORE  امام ابو یوسف کی روایت پر دیہات میں جمعہ قائم کرنا؟
مزید پڑھیں:پاک جوتا پہن کر نوافل یا فرائض ادا کرنا کیسا؟
نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top