:سوال
کفن سنت ، کفن کفایت اور کفن ضرورت کب دیا جائے؟
:جواب
اگر میت کا مال زائد اور وارث کم ہوں تو کفن سنت افضل ہے، اور عکس ہو تو کفن کفایت اولی اور اس سے کمی بحالت اختیار جائز نہیں ۔ ہاں وقت ضرورت جو میسر آئے صرف ایک ہی کپڑا کہ سر سے پاؤں تک ہو، مرد و عورت دونوں کے لیئے بس ہے ۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر9، صفحہ نمبر 100