احناف کے نزدیک جمعہ و عیدین میں کون سا خطبہ معتبر ہے؟
:سوال
نواب صدیق حسن خاں کی تصنیف کا خطبہ ہر جمعہ و عیدین میں پڑھنا جائز ہے یا نہیں اور حنفیہ کے نزدیک کون سا خطبہ معتبر ہے؟
:جواب
صدیق حسن خاں غیر مقلد لا مذہب تھا اس کی تصنیف کا خطبہ اہلسنت کو پڑھنا نہ چاہئے لان فيه تنويها بذكره وترويجا لمكره وذلك لا يجوز ( کیونکہ اس میں اس کے ذکر کا احترام اور اس کے مکر کی ترویج ہے اور یہ جائز نہیں خصوصاً اگر اس میں اپنے مذہب کی خباشت درج کی ہو جب تو قطعاً حرام ہے۔ خطب ابن نباز مصری اچھے ہیں اور اب ہند میں علمی کے خطبے، مگر اردو اشعار خطبہ میں پڑھنا مناسب نہیں۔

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر8، صفحہ نمبر 445

مزید پڑھیں:وجوب صلوۃ جمعہ کے لئے کیا کیا شرائط ہیں؟
نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔
READ MORE  جو جگہ شہر نہ ہو کیا وہاں جمعہ ہو سکتا ہے؟

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top