:سوال
جمعہ کے فرض کی نیت کس طرح کرنا چاہئے؟ اور جمعہ کے دو فرضوں کے بعد کتنی رکعتیں پڑھنی چاہئیں؟
:جواب
اتنی نیت کافی ہے کہ آج کے فرض جمعہ اور چاہے دو رکعت بھی کہے اور بعضے یہ بھی بڑھاتے ہیں کہ واسطے ساقط کرنے ظہر کے اس میں بھی کوئی حرج نہیں نہ حاجت ہے فرض جمعہ کے بعد چھ رکعت نماز سنت پڑھیں ، چار پھر دو، اور ان میں سنت جمعہ کی نیت کریں اور پہلی چار میں قبل مجعہ کی ۔ بعد کی سنتیں پڑھ کر دو یا جتنے چاہیں نفل پڑھیں ، ان سے زائد عام لوگوں کو حاجت نہیں۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر6، صفحہ نمبر 191