:سوال
جمعہ کی نماز امام پڑھاتا ہو اور درمیان میں رک گیا لقمہ دینا چاہئے یا نہیں؟ اور اگر لقمہ دیا گیا تو سجدہ سہو جائز ہے یا نہیں؟
:جواب
امام کو لقمہ دینا ہر نماز میں جائز ہے مجمعہ ہو یا کوئی نماز ، بلکہ اگر اس نے ایسی غلطی کی جس سے نماز فاسد ہو گی تو لقمہ دینا فرض ہے، نہ دے گا اور اس کی تصحیح نہ ہوگی تو سب کی نماز جاتی رہے گی اور لقمہ دینے سے سجدہ سہو نہیں آتا ۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر7، صفحہ نمبر 289