:سوال
بعض لوگوں نے جوتے پہن کر نماز جنازہ پڑھی، کیا ان کی نماز ہوگئی ؟
:جواب
اگر وہ جگہ پیشاب وغیرہ سے ناپاک تھی یا جن کے جوتوں کے تلے نا پاک تھے اور اس حالت میں جوتا پہنے ہوئے نماز پڑھی ان کی نماز نہ ہوئی ، اختیاط یہی ہے کہ جوتا اتار کر اس پر پاؤں رکھ کر نماز پڑھی جائے کہ زمین یا تلا اگر نا پاک ہو تو نماز میں خلل نہ آئے۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر9، صفحہ نمبر 188