نماز جمعہ سے پہلے جنازہ تیار ہو تو انتظار کرنا کیسا؟
:سوال
نماز جمعہ سے پہلے جنازہ تیار ہو گیا ، جماعت کثیرہ کے حصول کے لئے نماز جمعہ کے بعد تک تاخیر کرنا کیسا ؟
:جواب
حضور پرنور صلی الہ تعالی علیہ وسلم فرماتے ہیں تین چیزوں میں دیر نہ کرو، نماز جب اس کا وقت آجائے اور جنازہ جس وقت حاضر ہو، اور زن بے شوہر جب اس کا کفو ملئے ( جامع الترندی ، ج 1 ص 127، امین کمپنی کتب خانہ رشیدیہ، دہلی) علماء فرماتے ہیں اگر روز جمعہ پیش از جمعہ نماز جنازہ تیار ہو گیا ہو جماعت کثیرہ کے انتظار میں دیر نہ کریں، پہلے ہی دفن کر دیں اس مسئلہ کا بہت لحاظ رکھنا چاہئے کہ آج کل عوام میں اس کے خلاف رائج ہے، جنہیں کچھ سمجھ ہے وہ تو اسی جماعت کثیر کے انتظار میں رو کے رکھتے ہیں، اور نرے جہال نے اپنے جی سے اور باتیں تراشی ہیں، کوئی کہتا ہے کہ میت بھی جمعہ کی نماز میں شریک ہو جائے، کوئی کہتا ہے نماز کے بعد دفن کریں گے تو میت کو ہمیشہ جمعہ ملتا رہے گا ، یہ سب بے اصل اور خلاف مقصد شرع ہیں۔

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر9، صفحہ نمبر 309

مزید پڑھیں:حضور ﷺ کے دور میں دوبارہ نماز جنازہ کا ہونا
نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔
READ MORE  زکوۃ اگر میلاد شریف میں یا نیاز میں دی تو جائز ہے یا نہیں؟

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top