:سوال
کیا امام الائمہ سراج الامہ امام اعظم ابوحنیفہ رضی اللہ تعالی عنہ کے بارے میں حدیث صحیح میں کوئی بشارت ہے؟
: جواب
مصداق اعلی عظیم بشارت والا اس حدیث صیح کا ہےکہ حضورسیدالمرسلین صلی للہ تعا لی علیہ وسلم نے فرمایا علم اگر ثر یا پر معلق ہوتا تو اولا د فارس سے کچھ لوگ اسے بھی لے آتے اسے امام احمد نے مسند میں اور ابو نعیم نے حلیہ میں حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے اور شیرازی نے القاب میں حضرت قیس بن سعد رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت کیا۔
(مسند احمد بن مقبل ، ج 2، ص 489،422،420،297، دار الفکر، بیروت) (ص 313)
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر9، صفحہ نمبر 313