: سوال
او پر مذکور ہوا کہ اگر سات جنازہ پڑھنے والے ہوں ان میں سے ایک امام ہوگا اور چھ مقتدی تین صفیں بنائیں گے تو کیا پانچ مقتدیوں میں بھی اسی طرح صف بندی کی جائے گی ؟
:جواب
ہاں پانچ میں بھی کی جائے ہمیں حدیث وفقہ نے بتایا کہ ارشاد مصطفی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم مسلمانوں میں سے کوئی فوت ہو گیا اور اس پر مسلمانوں کی تین صفوں نے جنازہ پڑھا تو اس کے لئے جنت واجب ہوگئی ۔“ کی برکت حاصل کرنے کو حتی الوسع ( حتی الامکان ) حاضرین کی تین صفیں کی جائیں، اگر صف اخیر صرف ایک شخص کی ہو یہ بات پانچ مقتدیوں میں یقینا حاصل ہے پہلی دو صفیں دو دو کی ہوں کہ دو آدمی صلوۃ مطلقہ میں بھی مستقل نصف ہیں اور تیسری صف ایک کی۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر9، صفحہ نمبر 205