:سوال
ایک شخص کی جوان بیوی بے پردہ باہر نکلتی ہے بلکہ بازار میں بیٹھ کر کچھ سود ابیچا کرتی ہے پس اُس شخص کے پیچھے نماز کا کیا حکم ہے؟
:جواب
اگر باہر نکلنے میں اس کے کپڑے خلاف شرع ہوتے ہیں مثلاً بار یک که بدن چمکے یا اوچھے کہ ستر عورت نہ کریں جیسے اونچی کرتی پیٹ گھلا ہوا یا بے طوری سے اوڑھے پہنے جیسے دوپٹہ سر سے ڈھلکا، یا کچھ حصہ بالوں کا گھلا ، یا زرق برق پوشاک جس پر نگاہ پڑے اور احتمال فتنہ ہو یا اسکی چال ڈھال بول چال میں آثار بد وضعی پائے جائیں اور شوہر ان باتوں پر مطلع ہو کر با وصف قدرت بند و بست نہیں کرتا تو وہ دیوث ہے اور اسکے پیچھے نماز مکروہ۔ اور اگر ان شناعتوں سے پاک ہے تو اس کے پیچھے نماز میں کوئی حرج نہیں ۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر6، صفحہ نمبر 451