امام رکوع میں ہوتو جماعت میں شامل ہونے کا طریقہ
: سوال
جماعت رکوع میں ہو تو آنے والے نمازی کو تکبیر تحریمہ کہنے کے بعد ہاتھ باندھنے کی حاجت ہے یا نہیں؟ اور فقط ایک ہی تکبیر کہ کر رکوع میں مل جائے تو کیا حکم ہے؟
: جواب
ہاتھ باندھنے کی تو اصلا حاجت نہیں اور فقط تکبیر تحریمہ کہ کر رکوع میں مل جائے گا تو نماز ہو جائے گی مگر سنت یعنی تکبیر رکوع فوت ہوئی لہذا یہ چاہئے کہ سیدھا کھڑا ہونے کی حالت میں تکبیر تحریمہ کہے اور سبحنك اللهم پڑھنے کی فرصت نہ ہو یعنی احتمال ہو کہ امام جب تک سر اٹھا لے گا تو معا دوسری تکبیر کہ کر رکوع میں چلا جائے اور امام کا حال معلوم ہو کہ رکوع میں دیر کرتا ہے سبحنك اللهم پڑھ کر بھی شامل ہو جاؤں گا تو پڑھ کر رکوع کی تکبیر کہتا ہوا شامل ہو یہ سنت ہے۔ اور تکبیر تحریمہ کھڑے ہونے کی حالت میں کہنی تو فرض ہے بعض نا واقف جو یہ کرتے ہیں کہ امام رکوع میں ہے تکبیر تحریمہ جھکتے ہوئے کہی اور شامل ہو گئے اگر اتنا جھکنے سے پہلے کہ ہاتھ پھیلا ئیں تو گھٹنے تک پہنچ جائیں اللہ اکبر ختم نہ کر لیا تو نماز نہ ہوگی ، اس کا خیال لازم ہے۔

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر7، صفحہ نمبر 235

مزید پڑھیں:مسبوق کی تین رکعت رہ گئی تو ادا کرنے کا طریقہ
نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔
READ MORE  ایک شخص کی گواہی پر روزے شروع کیے جب تیس ہوئے تو چاند ابر کی وجہ سے نظر نہیں آیا تو عید کرنے کا حکم؟

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top