:سوال
لوگ جماعت یا خطبہ کے انتظار میں بیٹھے ہوں اور مشغول ذکر الہی ہوں، اس صورت میں کسی حاکم یا شیخ یا رئیس یا بادشاہ یا خود امام مسجد کے آجانے پر کسی شخص کو یا عام لوگوں کو تعظیم کے لئے کھڑا ہونا جائز ہے یا نہیں؟
:جواب
جبکہ لوگ جماعت یا خطبہ کے انتظار میں ہوں اور ابھی امام خطبہ کے لئے نہیں گیا تو باپ یا پیر یا استاذ علم دین کے لئے ہر شخص قیام کر سکتا ہے، اور اگر عالم دین کا تشریف لانا ہو تو تمام مسجد قیام کرے، ان کی تعظیم بعینہ اللہ و رسول کی تعظیم ہے جل و علا صلی اللہ تعالی علیہ وسلم ، باقی صرف دینوی عزت یا تو انگری رکھنے والے کے لئے بلا ضرورت و مجبوری جائز نہیں۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر8، صفحہ نمبر 124