:سوال
رمضان المبارک کے آخری جمعہ میں عوام الناس امام کی اقتداء میں پانچ وقتی نماز قضا عمری پڑھتے ہیں اور یہ سمجھتے ہیں کہ اس سے تمام عمر کی قضا نمازیں ادا ہو گئیں، یہ درست ہے یا ممنوع ؟
:جواب
فوت شدہ نمازوں کے کفارہ کے طور پر یہ جو طریقہ ( قضائے عمری) ایجاد کر لیا گیا ہے یہ بدترین بدعت ہے اس بارے میں جو روایت ہے وہ موضوع ( گھڑی ہوئی ) ہے یہ عمل سخت ممنوع ہے ، ایسی نیت و اعتقاد باطل و مردود، اس جہالت قبیحہ اور واضح گمراہی کے بطلان پر تمام مسلمانوں کا اتفاق ہے، حضور پرنورسید المرسلین صلی اللہ تعالی علیہ وسلم ارشاد گرامی ہے ((من نسى صلوة فليصلها إذا ذكرها لا كفارة لها الا ذلك) ترجمہ: جو شخص نماز بھول گیا تو جب اسے یاد آئے اسے ادا کر لے، اس کا کفارہ سوائے اس کی ادائیگی کے کچھ نہیں۔
(صحیح البخاری ، ج 1 میں 84 ، قدیمی کتب خانہ، کراچی) (ص 155)
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر8، صفحہ نمبر 155