:سوال
حضور پر نور صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کا نام مبارک سن کر انگو ٹھے چوم کر آنکھوں پر لگانا کیسا ہے؟
:جواب
جائز بلکہ مستحب ہے جبکہ کوئی ممانعت شرعی نہ ہو مثلاً حالت خطبہ میں یا جس وقت قرآن مجید سن رہا ہے یا نماز پڑھ رہا ہے ایسی حالتوں میں اجازت نہیں ، باقی سب اوقات میں جائز بلکہ مستحب ہے جبکہ بہ نیت محبت و تعظیم ہو اور تفصیل ہمارے رسالہ منیر العین میں ہے۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر5، صفحہ نمبر 415