:سوال
ہر نماز میں کتنی مرتبہ اور کس کس مقام پر بسم الله الرحمن الرحیم پڑھنا چاہئیے؟
: جواب
سورہ فاتحہ کے شروع میں بسم الله الرحمن الرحیم سنت ہے اور اس کے بعد اگر کوئی سورت اول سے پڑھے تو اس پر بسم اللہ کہنا مستحب ہے اور کچھ آیتیں کہیں اور سے پڑھے تو اس پر کہنا مستحب نہیں ، اور قیام کے سوار کوع و سجود وقعود کسی جگہ بسم اللہ پڑھنا جائز نہیں کہ وہ آیہ قرآنی ہے اور نماز میں قیام کے سوا کسی جگہ کوئی آیت پڑھنی ممنوع ہے۔
(ج6، ص 349)
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر6، صفحہ نمبر 349