:سوال
ایک مسجد میں ایک وقت میں اندر حنفیوں کی جماعت ہو اور محن میں شافعیوں کی جماعت کیسا ہے؟
: جواب
ایک مسجد میں ایک فرض کی دو جماعتیں ایک ساتھ قصدا کرنا بلا وجہ شرعی نا جائز ممنوع ہے لیکن ایک جماعت حنفیہ کی امام حنفی کے پیچھے ہو اور دوسری شافعیہ یا مالکیہ یا حنبلیہ کی اپنے ہم مذہب امام کے پیچھے ہو اس میں حرج نہیں جس طرح حرمین شریفین میں معمول ہےکہ یہ وجہ شرعی سے ہے۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر7، صفحہ نمبر 198