احرام کی حالت میں خوشبودار تمباکو کا استعمال کرنے کا کیا حکم ہے؟
:سوال
احرام کی حالت میں خوشبودار تمباکو کا استعمال کرنے کا کیا حکم ہے؟
: جواب
تمباکو کے قوام میں خوشبو ڈال کر پکائی گئی جب تو اس کا کھانا مطلقاً جائز ہے اگر چہ خوشبودیتی ہو، ہاں خوشبو ہی کے قصد سے اسے اختیار کرنا کراہت سے خالی نہیں اور نظر جانب خوشبو نہ ہو بلکہ حسب عادت دیگر منافع تمباکو کی طرف تو کچھ حرج نہیں اور اگر بے پکائے خوشبو مشک وغیرہ اس میں شامل ہوا اور خوشبو دے رہا ہو جب بھی کفارہ کچھ نہیں البتہ کراہت ضرور ہے، یہ کراہت پیک نگلنے پر موقوف نہیں کہ خوشبو کا آنچل میں باندھنا بھی نا جائز ہے، ہاں اگر مشک اتنی کم پڑی کہ خوشبو نہ دے یا مدت گزرنے سے اتر گئی کہ اب خوشبو جاتی رہی تو کراہت بھی نہیں ۔

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر10، صفحہ نمبر 716

مزید پڑھیں:حالت احرام میں عورت کا منہ چھپانا کیسا؟
نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔
READ MORE  بیماری کی وجہ سے تراویح رہ گئی تو کیا کیا جائے؟

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top