گھروں میں موجود سامان پر زکوۃ کا حکم؟
:سوال
جو صاحب مکان کی زینت کے لیے تانبے، پیتل، چینی وغیرہ کے برتن خرید کر کے مکان کو سجاتا ہے اور کبھی وہ برتن استعمال میں بھی آتے ہیں اور کبھی نہیں بھی آتے ہیں، اس صورت میں کیا حکم ہے؟
:جواب
برتن و غیره اسباب خانہ داری میں زکوۃ نہیں اگر چہ لاکھوں روپے کے ہوں، زکوۃ صرف تین چیزوں پر ہے: (1) سونا، چاندی کیسے ہی ہوں ، پہننے کے ہوں یا برتنے کے ، سکہ ہو یا ورق ۔ (2) دوسرے چرائی پر چھوٹے جانور۔ (3) تیسرے تجارت کا مال ۔ باقی کسی چیز پر نہیں ۔ واللہ تعالیٰ اعلم

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر10، صفحہ نمبر 161

مزید پڑھیں:کسی کے پاس ضرورت سے زیادہ مکانات ہوں تو ان پر زکوۃ کا حکم؟
نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔
READ MORE  حج کے سفر کے آداب

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top