: سوال
مٹی کے چراغ میں گھی ڈال کر جلانا چاہئے یا نہیں ؟ آٹے کے چراغ میں گھی ڈال کر جلا کر کھانا یا میدہ کے اوپر رکھ کر فا تحہ دینا چاہے یا نہیں؟
:جواب
بلا ضرورت گھی جلانا اسراف ہے اور اسراف حرام ہے۔ اور فاتحہ و قرآن خوانی اور درود خوانی کے لئے اگر چراغ کے قرب کی حاجت ہو اور اس خیال سے کہ تیل میں کبھی بدبو آتی ہے گھی سے چراغ روشن کرے اور اس لحاظ سے کہ استعمال چراغ صاف نہیں ہوتا اور کورے میں جلائیں تو گھی پئے گا اور بیکار جائے گا لہذا آٹے کا چراغ بنا ئیں کہ آٹا پئے بھی تو اس کی روٹی پک سکتی ہے، تو اس میں حرج نہیں، مگر یہ عادت کر لینی کہ بلا ضرورت بھی فاتحہ کے لیے گھی جلائیں وہی اسراف و حرام ہے، اور وہ صورت جواز جو ہم نے لکھی اس میں بھی وہ چراغ کھانے کے اوپر نہ رکھا جائے بلکہ کھانے سے الگ۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر9، صفحہ نمبر 616