:سوال
ایک روز زید نے بوقت عشاء گھر میں کوئی نہ ہونے کی وجہ سے گھر میں ہی نماز پڑھ لی، جس کی وجہ سے اس سے بائیکاٹ کر دیا گیا، اس کا کیا حکم ہے؟
:جواب
اگر واقعی مکان تنہا تھا اور تنہا چھوڑ کرآنے میں اندیشہ تھا تو یہ عذر قابل قبول ہے اور ایسی حالت میں سزا دینا ظلم ہے، اور اگر کوئی عذر رصحیح نہ ہو بلا عذر جماعت چھوڑے تو شرعاً قابل سزا ہے۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر7، صفحہ نمبر 196