:سوال
عشاء کی جماعت کا وقت آٹھ بجے مقرر ہے، ابھی کچھ نمازی وضو کر رہے ہوں اور وقت پورا ہو جائے تو ان کا انتظار کیا جائے یا نہیں؟
:جواب
اگر اذان کے بعد انتظار بقدر مسنون کر لیا گیا ہو پھر زیادہ انتظار کی حاجت نہیں اور اگر وقت میں وسعت ہو اور حاضرین پر گراں نہ ہو تو جو آ گئے ہیں ان کے وضو کا انتظار کر لینا بہتر ۔ اذان کے بعد غیر مغرب میں بحالت وسعت وقت اتنا انتظار مسنون ہے کہ کھانے والا کھانے سے فارغ ہو جائے جیسے قضائے حاجت کرنی ہے اس سے فراغ پائے اور طہارت و وضو کر کے آجائے ۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر7، صفحہ نمبر 196