:سوال
جس نماز میں سہو نہ ہوا اور سجدہ سہو کا کیا تو نماز جائز ہے یا نہیں ؟
:جواب
بے حاجت سجدہ سہو نماز میں زیادت اور ممنوع ہے مگر نماز ہو جائے گی۔ ہاں اگر یہ امام ہے تو جو مقتدی مسبوق تھا یعنی بعض رکعات اس نے نہیں پائی تھیں وہ اگر اس سجدہ بے حاجت میں اس کا شریک ہوا تو اس کی نماز جاتی رہے گی لا نہ اقتدى في محل الانفراد ( کیونکہ اس نے محل انفراد میں اس کی اقتدا کی )۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر6، صفحہ نمبر 328