: سوال
بوقت ایصال ثواب فلاں ابن فلاں کہنے کی ضرورت ہوگی یا محض اس کا نام لینا کافی ہوگا ؟ اگر ولدیت کے اظہار کی ضرورت ہوگی اور اس سے لاعلمی ۔ لا علمی ہے تو ایصال ثواب کا کیا طریقہ اختیار کیا جائے گا ؟
:جواب
ایصال ثواب بذریعہ دعا ہے اور دعا رب عزوجل سے، اور رب عز و جل بكل شئ علیم ہے، وہ جانتا ہے کہ فلاں سے اس کی مراد وہ شخص ہے ولدیت وغیرہ کی کوئی حاجت نہیں۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر9، صفحہ نمبر 603