چار رکعات نماز میں سورۃ یس، دخان، تنزیل اورملک پڑھنا
:سوال
نماز چار رکعت میں زید اس طرح پڑھتا ہے اول رکعت میں بعد سورہ فاتحہ سورہ یسں شریف، دوسری میں سورہ دخان شریف، تیسری میں سورۂ تنزیل، چوتھی میں سورہ ملک ، اس طرح سے یہ نماز پڑھنا خلاف ترتیب ہو گا یا نہیں ؟
:جواب
یہ نماز اسی ترتیب سے حدیث میں حفظ قرآن کے لئے ارشاد ہوئی ہے، جامع ترمذی شریف میں حضرت عبد الله بن عباس رضی اللہ تعالی عنہما سے مروی ہے۔ اس میں خلاف ترتیب اصلا نہیں کہ نفل کا ہرشفع ( جوڑا ) نماز جدا گانہ ہے اور شک نہیں کہ ترتیب قرآن عظیم سورہ یسین شریف حم الدخان سے مقدم ہے اور تنزیل السجدہ سورہ ملک سے ، تو رعایت ترتیب پر شفع میں ہوگئی اگر چاروں کے لحاظ سے سب سے پہلے تنزیل السجدہ ہے پھر یسں پھر دخان پھر ملک یہ مخالف ترتیب نہیں کہ ہر شفع صلاۃ علیحدہ ہے۔

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر6، صفحہ نمبر 328

مزید پڑھیں:نستعین اور مستقیم میں تاء کے بغیر پڑھنا کیسا
نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔
READ MORE  بواسیر کے مرض والے کے پیچھے نماز کا حکم؟

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top