:سوال
بعض لوگ میت کے چالیسویں کو چاول میں شکر ڈال کر مساکین اور برادری میں تقسیم کرتے ہیں، ایسا کرنا کیسا ہے؟ اور اگر برادری کو دعوت فاتحہ میں شامل نہ کریں تو بہت برا مانتے ہیں؟
:جواب
شکر، چاول مساکین کو تقسیم کرنا خوب ہے مگر برادری میں موت کے لئے نہ بانٹا جائے ، میت کی دعوت برادری کے لیے منع ہے ان کا برا ماننا حماقت ہے ، ہاں برادری میں جو فقیر ہواسے دینا اور فقیر کے دینے سے افضل ہے۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر9، صفحہ نمبر 609