:سوال
مسجد کے کنارے کسی بزرگ کی قبر ہو اور وہاں گا نا مع آلات ڈھولکی وغیرہ ہو اور تماشائی لوگ مسجد کے اندر بلا لحاظ پا کی آئیں اور گا گر کے وقت ہجوم ہو لوگ اندر مسجد داخل ہوں جائز ہے یا نہیں؟
: جواب
مزامیر کے ساتھ گانا اور اس کا سننا دونوں حرام ہیں اور حرام فعل کا مسجد میں کرنا اور سخت ، اور گا گر کا ہجوم اگر کسی منکر شرعی پر مشتمل نہیں، نہ یہ وقت نماز کا ہو جس سے نمازیوں پر تنگی ہو، نہ یہ لوگ مسجد کی بے حرمتی کریں تو حرج نہیں، اور بے ثبوت شرعی مسلمانوں کو سمجھ لینا کہ ناپاکی کی حالت میں مسجد میں داخل ہوئے بد گمانی ہے اور بدگمانی حرام۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر8، صفحہ نمبر 107