:سوال
نفل نماز بیٹھ کر ادا کرے تو رکوع کس طرح ادا کریں یعنی سرین اٹھیں یا نہیں؟
:جواب
رکوع میں قدر واجب تو اسی قدر ہے کہ سر جھکائے اور پیٹھ کو قدرے خم دے مگر بیٹھ کر نماز پڑھے تو اسکا درجہ کمال و طریقہ اعتدال یہ ہے کہ پیشانی جھک کے گھٹنوں کے مقابل آجائے اس قدر کے لئے سرین اٹھانے کی حاجت نہیں، تو قدر اعتدال سے جس قدر زائد ہو گاؤہ عبث و بیجا میں داخل ہو جائے گا۔ اور نماز میں جو ایسا فعل کیا جائے گالا اقل (کم از کم) نا پسند و مکروہ تنزیہی ہوگا۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر6، صفحہ نمبر 157