بے نمازی کو مرنے کے بعد سزا دینا کیسا؟
:سوال
زید مر گیا بکر نے کہازید نماز نہیں پڑھتا تھا اس کے جنازہ کی نماز نہ پڑھی جائے مگر اس شرط پر کہ اس کو کھینچوانا چاہئے، پھر اس نے زید کو بیلوں کے پاؤں سے باندھ کر کھینچوایا۔ یہ بات قرآن وحدیث سے درست ہے یا نہیں؟ اور اگر نہیں تو پھر بکر پر کیا حکم ہے؟
:جواب
بکر گناہ گار ہوا اور اس نے مردے پر ظلم کیا۔ ام المؤمنین صدیقہ رضی اللہ تعالی عنہانے تو میت کےکنگھی کرنے سے منع فرمایا کہ اسے تکلیف ہوگی۔ سزا دینا اول تو حاکم شرع کا کام ہے ہر کس و ناکس کو اس کا اختیار نہیں اور موت کے بعد تو سزا دینے کے کوئی معنی ہی نہیں سزا ادر کنارموت کے بعد برا بھلا کہنے سے رسول صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے منع فرمایا۔

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر9، صفحہ نمبر 164

مزید پڑھیں:جنازہ کے چند مسائل
نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔
READ MORE  عصر کے وقت جنازہ آئے تو پہلے نماز پڑھی جائے یا نماز جنازہ؟

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top