:سوال
پانچوں نمازوں میں بعد آذان مؤذن کا لازم کر لینا کہ ہر نمازی کو بآواز بلانا اور نمازیوں کا اسی لحاظ سے آذان پر خیال نہ رکھنا بلکہ بعد آذان کے بلانے سے آنا اس صورت میں بلانا موذن کا بعد آذان کے چاہئے یا نہیں؟
:جواب
جب نمازی اذان سے آجاتے ہوں تو بلا وجہ بعد آذان ہر شخص کو جداجدا بلانے کا التزام کرنا جس سے اُنہیں اذان پر آنے کی عادت جاتی رہے نہ چاہئے
فان فيه على هذا التقدير اخلاء للادان عما يقصد به ( کیونکہ ایسی صورت میں اذان کا مقصد فوت ہو جاتا ہے )۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر5، صفحہ نمبر 365