آذان کے بعد کسی خاص شخص کو نماز کے لئے بلانا بالخصوص کسی متکبر کو ، درست ہے یا نہیں؟
:سوال
آذان کے بعد کسی خاص شخص کو نماز کے لئے بلانا بالخصوص کسی متکبر کو ، درست ہے یا نہیں؟
:جواب
بعد آذ ان کے سلطان اسلام و قاضی شرع و عالم دین کی خدمتوں میں مؤذن دوبارہ اطلاع کے واسطے مؤدبانہ حاضر ہو یہی سنت ہے باقی لوگوں میں اگر سامنے سے گزریں تو کہہ دینا کہ نماز کو آؤ جماعت تیار ہے، یا مسجد کو جاتے راہ میں جو ملیں انہیں تاکید کرتے آنا مضائقہ نہیں رکھتا
مگر گھر پر آدمی بھیج کر بلانے کی حاجت نہیں خصوصا خودی والے متکبر کو کہ متکبر شرعا مستحق تو ہین ہے نہ لائق رعایت جبکہ فتنہ کا گمان نہ ہو۔

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر5، صفحہ نمبر 384

نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔
READ MORE  پیسے لے کر امامت کروانے والے کے پیچھے نماز کا حکم؟

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top