:سوال
عورتیں قیام کی حالت میں کہاں پر ہاتھ باندھیں؟
:جواب
علماء احناف کے نزدیک حکم یہ ہے کہ عورتیں سینے پر ہاتھ باندھیں ، اس مسئلہ پر ہمارے ائمہ کا اتفاق ہے علماء کے جم غفیر ( بڑے گروہ) نے یہ بات اپنی اپنی کتب میں بغیر اختلاف کے نقل کی ہے۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر6، صفحہ نمبر 144