حالت مجبوری میں بیٹھ کر نماز پڑھنا کیسا؟
:سوال
جو نمازیں حالت مجبوری و معذوری میں بیٹھ کر پڑھی گئیں جیسے سفر حج میں جہاز کے اندر کہ سخت حالت طغیانی میں تھا اور تین دن تک برابر عظیم طغیانی میں رہا ایسی حالت میں قیام نہایت دشور اور غیر ممکن تھا اور نیز خوف جان تھا پس ایسی حالت میں جتنی نمازیں پڑھی گئی ہیں اُن کا اعادہ حالت قرار واقامت میں واجب و لازم وضروری ہے یا نہیں؟
نیز وہ نمازیں کہ اونٹ پر شغدف وغیرہ میں قافلہ کے چلنے کی حالت میں بیٹھ کر پڑ ہی گئی ہیں کیونکہ بڈھے ادمی کو اتارنے چڑھانے والا نہ تھا اور اترنے کی صورت میں قافلے سے پیچھے رہ جانے کا اندیشہ تھا جس سے خوف جان و مال ہوتا ہے پس ان صورتوں میں جو نمازیں اونٹ کی سواری پر اور حالت طغیانی میں جہاز پر بیٹھ کر مجبورا پڑھی گئیں ان سب کا اعادہ بصورت اقامت واطمینان کرنا چاہیے یا نہیں؟
:جواب
 ان کا ادعادہ نہیں۔

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر6، صفحہ نمبر 141

مزید پڑھیں:ریل اور کشتی پر نماز پڑھنے کا کیا حکم ہے؟
نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔
READ MORE  Fatawa Rizvia jild 06, Fatwa 845

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top