حج کی فرضیت میں عورت مرد کا ایک حکم ہے، جو راہ کی طاقت رکھتا ہو اس پر فرض ہے مرد ہو یا عورت، جو ادا نہ کرے گا عذاب جہنم کا مستحق ہوگا۔ عورت میں اتنی بات زیادہ ہے کہ اسے بغیر شوہر یا محرم کے ساتھ لیے سفر کو جانا حرام، اس میں کچھ حج کی خصوصیت نہیں، کہیں ایک دن کے راستہ پر بے شوہر یا محرم جائے گی تو گنہگار ہوگی ، ہاں جب فرض ادا ہو جائے تو بار بار عورت کو مناسب نہیں کہ دہ جس قدر پردے کے اندر ہے اُس قدر بہتر ہے۔۔۔ پھر یہ بھی اولویت کا ارشاد ہے نہ کہ عورت کو دو سراحج نا جائز ہے۔