:سوال
اسم جلالت اللہ کے لام کے او پر کو کھڑا زبر ہے اس کو تکبیرات میں کچھ دراز کر کے پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟
:جواب
تھوڑا دراز کر نا تو مستحب ہے اسے مد تعظیم کہتے ہیں اورزیا دہ دراز کرنا کہ حد اعتدال سے خروج فاحش ہو مکروہ اور اگر معاذ اللہ تان کے طور پر ہو کہ کچھ حروف زوائد پیدا ہوں مثل ا ا تو مفسد نمازہے۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر6، صفحہ نمبر 328