:سوال
نماز میں ہر الحمد شریف سے پہلے اور قل ھو اللہ شریف سے پہلے بسم اللہ شریف پڑ ھنا چاہئے یانہیں؟
:جواب
سورہ فاتحہ کی ابتداء میں تو تسمیہ پڑھنا سنت ہے اور بعد کو اگر سورت یا شروع سورت کی آیتیں ملائے تو ان سے پہلے تسمیہ پڑھنا مستحب ہے پڑھے تو اچھا نہ پڑھے تو حرج نہیں۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر6، صفحہ نمبر 191