اکیلے نمازی کا دو ستونوں کے درمیان کھڑے ہونے میں حرج نہیں
:سوال
نمازی اکیلے نماز پڑھ رہا ہو تو اسے دو ستونوں کے درمیان کھڑے ہونے میں حرج نہیں اس پر کیا دلیل ہے ؟
:جواب
 عمدۃ القاری میں ہے اذکان منفردا لاباس في الصلاة بين الساريتين اذا لم يكن في جماعة ” جب تنہا نماز ادا کر رہا ہو تو دوستونوں کے درمیان نماز ادا کرنے میں حرج نہیں جبکہ وہ جماعت میں نہ ہو۔
خود حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب کعبہ معظمہ تشریف لے گئے،دوستونوں کے درمیان نماز پڑھی کما فی ثبت فی الصحاح عن ابن عمر عن بلال رضی اللہ تعالی عنہم ، ترجمہ جیسا کہ صحاح میں حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالی عنہما نے حضرت بلال رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت کیا ہے۔

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر6، صفحہ نمبر 136

مزید پڑھیں:عید گاہ کی سمت درست نہ ہو تو نماز کا حکم
نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔
READ MORE  حج کا بیان: منی کی روانگی اور عرفہ کا وقوف

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top