:سوال
ایک مریض کو دن میں سخت تکلیف ہوئی، جس کی وجہ سے اسے دوا پلا دی گئی، اب اس روزے کے بدلے اس مریض کو کیا کرنا چاہئے ، ساٹھ روزے رکھے یا ساٹھ مساکین کو کھانا کھلائے؟
:جواب
اس صورت میں نہ ساٹھ روزے ہیں نہ ساٹھ مسکین غرض کفارہ نہیں صرف اُس روزہ کی جو توڑا اور ان روزوں کی جو نہ رکھے قضا ہے ہر روزہ کے بدلے ایک روزہ بس ۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر10، صفحہ نمبر 517