اگر کسی زمین میں خراج متحقق ہوتا ہو تو کسے دیں؟ سنا ہے کہ اس کا مصرف لشکر اسلام ہے۔
:جواب
مصرف خراج صرف لشکر اسلام نہیں بلکہ تمام مصالح عامہ مسلمین جن میں تعمیر مساجد و وظیفہ امام و موذن و بنائے پل و سر او نخواه مدرسین علم دین و خبر گیری طلبہ علوم دین خدمت علمائے اہل حق حامیان دین مشغولین درس و وعظ و افتاوغیر با امور دین سب داخل ہیں۔