اگر چاول سے صدقہ فطر دیں، تو کتنی مقدار دینی پڑے گی؟
:سوال
اگر چاول سے صدقہ فطر دیں، تو کتنی مقدار دینی پڑے گی ؟ ہمارے ہاں گندم اور جو غذا کے طور پر استعمال نہیں کیا جاتا۔
: جواب
شرع مطہر نے یہ صدقہ صرف چار چیزوں سے مقرر فرمائی ہے: گیہوں ( گندم)، جوخرما( کھجور )، زبیب (کشمش)۔ ان کے سوا پانچویں کوئی چیز چاول ہو یا دھان یا کپڑا وہ اُنھی میں ایک کی قیمت کے اعتبار سے جائز ہے ورنہ نہیں۔ گیہوں سے نیم (نصف ) صاع واجب ہے ۔۔ اور جَو سے اس کا دونا ( دو گنا )، گیہوں یا جَو کا وہاں کم پیدا ہونا یا غذا میں مستعمل نہ ہونا یا دیہات میں نہ ملنا چاول کو بے لحاظ قیمت صرف صاع یا نیم صاع دے دینے کے قابل نہیں کر سکتا، بلکہ واجب ہے کہ اپنے ضلع میں گیہوں نیم صارع یا جَو ، ایک صاع کی جو قیمت ہو اسی قدر دام اتنے دام کے چاول یا اور چیز ادا کر دیں۔
ایک اور مقام پر فرماتے ہیں: چاول کی قیمت کے اعتبار سے دئے جائیں گے خواہ وزن میں نصف صاع ہوں یا زیادہ یا کم یعنی نصف صاع گندم کی قیمت میں جتنے چاول آئیں اتنے دئے جائیں گے۔

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر10، صفحہ نمبر 296

مزید پڑھیں:ایک شخص کا اپنی اولاد اور بیوی کا صدقہ فطر ادا کرنا کیسا؟
نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔
READ MORE  غیر مال چیز سے صدقہ دیا تو اس میں کس قیمت کا حساب ہوگا؟

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top