اگر تراویح میں کوئی بالغ حافظ نہ ملے تو کیا کریں؟
:سوال
اگر تراویح میں ختم قرآن کی سنت کو حاصل کرنے کے لئے کوئی بالغ حافظ نہ ملے تو کیا کریں؟
:جواب
ہاں اگر حافظ صحیح خواں سوانا بالغ کے نہ ملتا ہوتو باتباع مشائخ بلخ سنت ختم ( قرآن ) حاصل کر لیں ۔ فان الادأ على قول خير من الترك مطلقاً، ترجمہ: کیونکہ ایک قول کے مطابق ادا کرنا مطلقاً ترک کرنے سے بہتر ہے۔ در مختار میں ہے” الادء الجائز عند البعض أولى من الترك كما في القنية وغيرها ” ترجمہ: بعض کے نزدیک جائز ادا، ترک سے اولی ہے، جیسا کہ قنیہ وغیر ہا میں ہے۔
( در مختار، ج 1، ص 61 ،مطبع مجتبائی ، دیلی)
پھر مناسب یہ ہے کہ بلحاظ مذہب اصح اعاده تراویح کر لیں ليحصل الاحتياط بالمقدر الميسور ، ترجمہ: تاكہ بقدر آسانی احتیاط حاصل ہو جائے۔

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر6، صفحہ نمبر 478

مزید پڑھیں:عدت میں نکاح پڑھانے والے کے پیچھے نماز کا حکم؟
نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔
READ MORE  آذان میں حى على الصلاة حي علی الفلاح کے جواب میں کیا کہنا چاہئے؟

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top