نماز جنازہ کے بعد اسی جگہ میت کے لیے دعا کرنا کیسا؟
:سوال
پنجاب کے اکثر شہروں میں یہ دستور ہے کہ نماز جنازہ سے فارغ ہو کر بعد سلام اسی جگہ پر جہاں نماز جنازہ ادا کی گئی ہے، میت کیلئے دعا مغفرت کی جاتی ہے اور بعض لوگ پیش تر دعا کے سورہ فاتحہ ایک بار اور سورہ اخلاص تین بار یا گیارہ بار پڑھ کرمیت کیلئے دعا مغفرت کرتے ہیں اور ہمیشہ سے یہی دستور چلا آرہا ہے اب بعض لوگ اس سے منع کرتے ہیں ، اس بارے میں کیا حکم ہے؟
:جواب
میت کیلئے دعاقبل نماز جنازہ بعد نماز جنازہ ہمیشہ مطلقا مستحب ومندوب ہے اور اس سے اصلاً ممانعت نہیں خود حضور پورنور صلی اللہ تعالی علیہ وسلم اور صحابہ کرام ضوان اللہ علیہم اجمعین سے قبل و بعد نماز دونوں وقت میت کیلئے عافر مانا اوراس کا حکم دینا ثابت ہے۔

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر9، صفحہ نمبر 257

مزید پڑھیں:کیا نماز جنازہ کے بعد دعا کرنا مکروہ ہے؟
نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔
READ MORE  کیا بسم اللہ کسی سورت کا جز ہے؟

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top