:سوال
زید نے حدیث بیان کی کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے نماز میں جوتا اتارا، مقتدیوں نے بھی اتارا، پیغمبر علیہ السلام نے دریافت کیا تم نے جوتے کیوں اتارنے؟ جواب دیا کہ اتباع کی، فرمایا کہ مجھ سے جبریل علیہ السلام نے کہا کہ جوتے میں ناپا کی ہے۔ کیا زید نے یہ درست حدیث بیان کی؟
:جواب
زید نے بیان حدیث میں غلطی کی حدیث میں لفظ نجاست نہیں لفظ قذ ر ہے یعنی گھن کی چیز جیسے ناک کی آمیزش وغیرہ نجاست ہوتی تو نماز سرے سے پڑھی جاتی کی نماز کا ایک جز باطل ہونا ساری نماز کو باطل کر دیتا ہے۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر9، صفحہ نمبر 189