:سوال
مغرب کے وقت جنازہ آئے تو پہلے نماز فرض کی ادائیگی کی جائے یا نماز جنازہ کی؟
:جواب
پہلے نماز مغرب ادا کرنی چاہئے بلکہ مقررہ سنتوں کو بھی ادا کر لینا چاہئے ہاں اگر ضرورت پہلے ادائے جنازہ کی طالب ہے مثلاً مردے کا پیٹ پھولا ہوا ہے اور اندیشہ ہے کہ اگر دیر کریں تو پھٹ جائے گا اور ابھی وقت میں وسعت ہے کہ جنازہ پہلے ادا کرنے سے مغرب فوت نہ ہوگی، تو ایسے وقت میں ناچار بالا تفاق نماز جنازہ کی ادائیگی پہلے ہوگی۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر9، صفحہ نمبر 183