میت کو بزرگوں کے لباس میں کفن دینا کیسا ہے؟
:سوال
میت کو بزرگوں کے لباس میں کفن دینا کیسا ہے؟
:جواب
خود حضور پر نور صلوات اللہ تعالی و سلامہ علیہ نے صاحبزادی حضرت زینب یا ام کلثوم رضی اللہ تعالی عنھما کے کفن میں اپنا تہبند اقدس عطا کیا اور غسل دینے والی بیبیوں کو حکم دیا کہ اسے ان کے بدن کے متصل رکھیں۔ علماء فرماتے ہیں یہ حدیث مریدوں کو پیروں کے لباس میں کفن دینے کی اصل ہے۔ یونہی حضرت فاطمہ بنت اسد والدہ ماجدہ امیر المومنین مولائے علی کرم اللہ وجہہ رضی الہ تعالی عنھما کو ( حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ) اپنی قمیص اطہر میں کفن دیا۔

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر9، صفحہ نمبر 114

مزید پڑھیں:پیشانی یا کفن پر عہد نامہ لکھنا اور اسے قبر میں رکھنا کیسا؟
نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔
READ MORE  کسی ولی اللہ کا فرضی مزار بنانا کیسا؟

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top