حالت احرام میں عورت کا منہ چھپانا کیسا؟
:سوال
عورتیں حالت احرام میں منہ پر پنکھا کھجور کالگا لیتی ہیں یقینا وہ پنکھا کنپٹی اور ناک اور منہ سے لگتا ہے اور چہرہ پوشیدہ بھی رہتا ہے کیا کرنا چاہئے؟ نماز پڑھتے وقت جبکہ پردہ کی جگہ نہ ہو پنکھا اونچا اٹھا ہو مشکل سے رکے گا ، علاوہ ازیں چہرہ نا محرمان کی نظر سے مخفی رکھنا دشوار ہے اس سے متعلق ارشاد فرمائیں۔
:جواب
پنکھا سر پر مضبوط باندھیں کہ اٹھا ر ہے اور بڑا ہو کہ اٹھارہنے کی عادت میں چہرہ اجانب سے چھپارہے پھر بھی اگر احیانا چہرہ پر ڈھلک آئے یا کنپٹی یا ناک یا منہ سے لگے اگر منہ کی ٹکلی کے چہارم تک نہ پہنچے تو کفارہ کچھ نہیں، نہ قربانی نہ صدقہ کہ نہ چہارم منہ چھپایا نہ چار پہر تک اسے دوام رہا، اس صورت میں کراہت و معصیت ہوتی مگر جبکہ ہو بلا قصد ہے اور اسے قائم نہ رکھا گیا تو مواخذہ نہیں ، ہاں اگر چہارم منہ کی ٹکلی چھپ جائے گی تو ضرور صدقہ دینا آئے گا، احکام جو شرح مطہر نے ارشاد فرمائے صدق دل سے ان کا اہتمام ہو تو وہی جس کے احکام ہیں مددفرماتا اور آسان کر دیتا ہے۔

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر10، صفحہ نمبر 715

مزید پڑھیں:جو شخص احرام میں سر پر بھولے سے کپڑا ڈال لے تو کیا حکم ہے؟
نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔
READ MORE  کیا محبوبان خدا کی تعظیم ضروری ہے؟

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top