:سوال
زید خرچ زادراہ آمد ورفت کا اپنی ذات خاص سے رکھتا ہے اگر والدین اجازت حج مکہ معظمہ کی نہ دیں تو حج کر سکتا ہے یا نہیں؟ والدین پر قرض بھی ہے۔
:جواب
جبکہ زید اپنے ذاتی روپے سے استطاعت رکھتا ہے تو حج اس پر فرض ہے، اور حج فرض میں والدین کی اجازت درکار نہیں بلکہ والدین کو ممانعت کا اختیار نہیں، زید پر لازم ہے کہ حج کو چلا جائے اگر چہ والدین مانع ہوں، والدین پر قرض ہونا اس شخص پر فرضیت میں خلل انداز نہیں۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر10، صفحہ نمبر 658