:سوال
خطبہ در از یا قراءت طویل کا پڑھنا کوئی فضل رکھتا ہے یا نقصان؟
:جواب
قراءت بقدر سنت سے زائد نہ ہو اور اتنی زیادت کہ کسی مقتدی کو ثقیل ہو حرام ہے، اور خطبہ کی نسبت ارشاد فرمایا کہ آدمی کی فقاہت کی یہ نشانی ہے کہ اسکا خطبہ کوتاہ ہو اور نماز متوسط زیادہ طویل خطبہ خلاف سنت ہے۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر8، صفحہ نمبر 454