:سوال
کیا دیہات سے کم درجہ بستی بھی ہوتی ہے؟
: جواب
دیہات سے بھی کم درجہ بستی جنگلوں، میدانوں، پہاڑوں میں اہل خیمہ کے مقام ہیں جن میں مکانات کچے پکے اصلا نہیں ہوتے ، انھوں نے جہاں آب و مرغزار دیکھے ڈیرے ڈال دئے، خیمے تان دیئے، وہیں اقامت کر لی، یہ بستیاں نظر شرع میں بھی دیہات سے ادنی ہیں ، امصار وعمرانات کے سکان اگر گاؤں میں پندرہ دن ٹھہرنے کی نیت کریں مقیم ہو جائیں گے کے قصر نہ کریں گے اور اُن خیمہ گاہوں میں انھیں اہل خیمہ کی نیت اقامت صحیح ہے جن کی طرز تعّیش ہی یہ ہے عمرانات والے بعد تحقق سفر وطے مراحل اگر چہ وہاں پندرہ دن قیام کا قصد کریں مقیم نہ ہوں گے۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر8، صفحہ نمبر 349