:سوال
ظہر احتیاطی کا ہندوستان میں کیا حکم ہے؟
:جواب
بعض شرائط صحت کی تحقیق میں یہاں ضرور اختلاف و اشتباہ ہے، ایسی جگہ علمائے کرام نے چار رکعت احتیاطی کا حکم دیا مگر خواص کے لئے ، نہ کہ ایسے عوام کو جو تصحیح نیت پر قادر نہ ہوں ، اُن کے لئے ایک مذہب پر صحت بس ہے، یہ رکھتیں بحال تو ہم عدم صحت تو صرف مندوب ہیں اور بحال شک واشتباہ ظاہر و جوب۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر8، صفحہ نمبر 312