ایک قصبہ میں دو جامع مسجد بنا کر جمعہ ادا کرنا کیسا؟
:سوال
ایک قصبہ میں جامع مسجد ہے ہمیشہ اس میں جمعہ ہوتا ہے اب ایک مسجد بنائی گئی اُس کو جامع مسجد بنانا اور قدیم کی جامع مسجد کو ترک کر دینا یا دونوں جا جمعہ پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟
: جواب
قصبہ و شہر جہاں جمعہ جائز ہے وہاں نماز جمعہ متعد د جگہ ہونا بھی جائز ہے اگر چہ افضل حتی الوسع ایک جگہ ہوتا ہے اور اگلی مسجد جامع کو ترک کر دینے کے اگر یہ معنی کہ اس میں نماز ہی چھوڑ دی جائے تو قطعانا جائز کہ مسجد کا ویران کرنا ہے اور اگر یہ مراد کہ نماز تو وہاں ہوا کرے مگر جمعہ وہاں کے بدلے اب اس مسجد جدید میں ہو، اس میں اگر وہاں کے اہل اسلام کوئی مصلحیت شرعیہ قابل قبول رکھتے ہوں تو کیا مضائقہ، ورنہ مسجد جامع وہی مسجد قدیم ہے اور اس میں نماز جمعہ کا ثواب زائد۔

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر8، صفحہ نمبر 312

مزید پڑھیں:جمعہ وعیدین کا خطبہ اشعار عربی و فارسی و ہندی میں پڑھنا کیسا
نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔
READ MORE  مصر و قریہ جس میں جمعہ ہو جاتا ہے اس کی شرعاً کیا تعریف ہے؟

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top